ایرانی گندم کے بیج (جرم پلازم) کی کوالٹی میں بہتری، زرمبادلہ میں 20 کروڑ ڈالر کی بچت

تہران (ارنا) سیڈ اینڈ پلانٹ امپروومنٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے ایرانی گندم کی کوالٹی میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گندم میں پروٹین کی مقدار % 10.5 سے بڑھ کر % 11 - 12.5 تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا کے مطابق، منسٹری آف ایگریکلچر کے ڈائریکٹر توحید نجفی میرک نے گزشتہ 20 سال میں ایرانی گندم کی پیداوار اور کوالٹی میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی گندم میں پروٹین کے علاوہ گلوٹین کی مقدار میں %25 - 30 اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ایران میں کم از کم 300,000 ٹن گندم اور جو کے جنیاتی سطح پر اصلاح شدہ بیج (جرم پلازم) تیار کیئے جاتے ہیں۔ مسلسل تحقیق کے نتیجے میں مذکورہ بیجوں کے غذائی معیار میں اضافہ ہوا ہے۔  

توحید نجفی میرک کے مطابق سیڈ اینڈ پلانٹ امپروومنٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا اگلا ہدف خشک سالی برداشت کرنے والے گندم اور جو کے بیجوں کی تیاری ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .